واٹس ایپ، میسنجر اور سکائپ ایک ساتھ استعمال کرنا اب آسان

WhatsApp

WhatsApp

درحقیقت اتنے سارے چیٹنگ میسنجرز کو استعمال کرنا کسی کے لیے مشکل ثابت ہو سکتا ہے، مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ ایک ڈیسک ٹاپ ایپ کے ذریعے آپ ان تمام میسنجرز کو ایک ہی جگہ پر استعمال کر سکتے ہیں؟ جی ہاں آل اِن وَن میسنجر پر آپ واٹس ایپ، میسنجر، سکائپ، گوگل ہینگ آؤٹ اور یاہو میسنجر سمیت تمام چیٹنگ ایپس کو استعمال کر سکتے ہیں۔

یہ گوگل کروم ایکسٹیشن کی شکل میں بھی دستیاب ہے اور اسے مفت انسٹال کرکے ایک ہی جگہ پر اپنی تمام پسندیدہ میسجنگ سروسز کو استعمال کیا جا سکتا ہے۔

اس میں اپنے دوستوں سے بات چیت کرنا اور ان کے پیغامات کو دیکھنا آسان ہے اور آپ کو بار بار مختلف ایپس کھولنے کی بھی ضرورت نہیں پڑتی۔

ان ایپس سے ہٹ کر وی چیٹ، ٹیلی گرام اور بہت سی دیگر ایپس کو بھی آپ اس میں استعمال کر سکتے ہیں۔