واٹس ایپ نے صارفین کی بڑی شکایت دور کر دی

WhatsApp

WhatsApp

اگر تو آپ واٹس ایپ استعمال کرتے ہیں تو اچھی خبر یہ ہے کہ بہت جلد آپ اس میں دس کی جگہ بیک وقت 30 تصاویر کو شیئر کرسکیں گے۔

جی ہاں واٹس ایپ کے اینڈرائیڈ بیٹا ورژن میں یہ اضافہ موجود ہے جسکے ذریعے ایک وقت میں لوگ زیادہ سے زیادہ 30 تصاویر شیئر کرسکیں گے ۔یہ اضافہ ان لوگوں کو بہت پسند آئیگا جو اپنے دوستوں اور پیاروں سے اکثر تصاویر شیئر کرتے ہیں مگر کئی بار انہیں کسی تقریب کی فوٹوز شیئر کرنے میں کافی وقت لگ جاتا ہے۔

اسی طرح واٹس ایپ میں اب جی آئی ایف تصاویر سرچ کرنے کا فیچر بھی بیٹا ورژن میں متعارف کرا دیا گیا ہے۔

اس وقت واٹس ایپ کے اینڈرائیڈ صارفین جی آئی ایف تصاویر بھیج اور موصول کرسکتے ہیں مگر اس صورت میں جب وہ ان کی ڈیوائس میں سٹور ہومگر اب واٹس ایپ میں جی آئی ایف سرچ کو براہ راست ایپ سے منسلک کر دیا جائیگا جس پر کلک کرتے ہی آپ کے سامنے مختلف اینیمیٹڈ تصاویر کا ڈھیر لگ جائیگا۔

ابھی یہ دونوں فیچرز واٹس ایپ کے بیٹا ورژن میں ہیں اور جلد عام صارفین کو بھی دستیاب ہونگے۔