وٹس ایپ نے صارفین کیلئے سٹیٹس فیچر متعارف کرا دیا

WhatsApp

WhatsApp

وٹس ایپ نے اپنی 8 ویں سالگرہ کے موقع پر صارفین کیلئے خودکار طور پر غائب ہوجانیوالے سٹیٹس کا فیچر متعارف کرادیا ہے جو اس ایپ کی حالیہ عرصے میں سب سے بڑی تبدیلی ہے۔

وٹس ایپ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 8 سال مکمل ہونے پر واٹس ایپ میں سٹیٹس فیچر کو بالکل نئے انداز سے متعارف کرایا جارہا ہے ۔اس حوالے سے وٹس ایپ کے کیمرے کو حال ہی میں ری ڈیزائن کیا گیا تھا جسکے ذریعے صارفین تصویریں، ویڈیوز، جی آئی ایف ایموجی، ٹیکسٹ اور ڈرائنگ شیئر کر سکیں گے۔

سٹیٹس فیچر کے ذریعے بھیجے جانیوالے پیغامات 24 گھنٹے بعد ختم ہو جائینگے جبکہ دیگر میسنجر کی طرح کانٹیکٹس کو کسی بھی وقت میوٹ اور ان میوٹ کیا جا سکتا ہے ۔یہ فیچر اینڈرائیڈ، آئی او ایس اور ونڈوز صارفین کیلئے دستیاب ہوگا۔