واٹس ایپ صارفین اب ویڈیو ڈاؤن لوڈ کیے بغیر دیکھ سکیں گے

Whats App

Whats App

کیلیفورنیا (جیوڈیسک) جس طرح یوٹیوب ویڈیوز کو اسٹریمنگ کے ذریعے دیکھا جاتا ہے عین اسی طرح اب واٹس ایپ ویڈیوز کو بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

یہ فیچر اب اینڈروئیڈ فون کے بی ٹا ورژن 2.16.365 کے لیے پیش کیا گیا ہے۔ اس کی خاص بات یہ ہے کہ واٹس ایپ کا یہ فیچر اب پاکستان میں بھی دستیاب ہے۔ میشن ایبل کے مطابق دیگر پلیٹ فارمز کے لیے ویڈیو اسٹریمنگ جلد ہی شروع کی جائے گی۔

واضح رہے کہ واٹس ایپ نے چند دنوں قبل ویڈیو کالنگ کا فیچر بھی متعارف کرایا ہے جو اسے صارفین کے لیے مزید اہم اور پرکشش بناتا ہے۔ واٹس ایپ کے مطابق اگلے کچھ ماہ میں مزید نئے اور حیرت انگیز فیچرز پیش کیے جائیں گے۔