گندم خریداری مہم ہدف پورا ہونے تک جاری رکھنے کا فیصلہ

Wheat

Wheat

شیخوپورہ (جیوڈیسک) فاروق آباد اور گردونواح میں کاشتکاروں سے گندم کے آخری دانہ کی خریداری تک مہم جاری رہے گی اور فاروق آباد سنٹر پر حکومت پنجاب کی طرف سے گندم کی خریداری کیلئے دیا گیا ہدف ہر صورت پورا کیا جائے گا۔

یہ بات فاروق آباد گندم خریداری مرکز کے انچارج شجاع الدین ظفر نے چیئرمین مارکیٹ کمیٹی فاروق آباد سید سجاد حسین شاہ کے ہمراہ کاشتکاروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ باردانہ کے اجراء کے سلسلے میں کسی بھی قسم کی بے ضابطگی ان کے نوٹس میں لائی جائے فوری کارروائی کریں گے۔