سفید فارم دوشیزہ صاحبزادہ پیر محمد طیب الرحمن قادری کے ہاتھ پر مشرف بااسلام

برمنگھم ( ایس ایم عرفان طاہر سے ) سفید فارم دوشیزہ قادریہ ٹرسٹ برطانیہ میں صاحبزادہ پیر محمد طیب الرحمن قادری کے ہا تھ پر مشرف با اسلام ، تفصیلا ت کے مطابق سمیع جو فورڈ سفید فارم برطانوی 21 سالہ دوشیزہ جس کا تعلق کسی بھی مذہب سے نہ تھا اسلام کی حقانیت اور صداقت سے متاثر ہو کر معروف مذہبی و روحانی درسگاہ قادریہ ٹرسٹ برطانیہ میں چیئرمین قادریہ ٹرسٹ صاحبزادہ پیر محمد طیب الرحمن قادری کے ہا تھ پر مشرف با اسلام ہو گئی جس کا نیا اسلامی نام عائشہ یاسمین رکھا گیا ہے اس موقع پر تمام اہل ایمان نے نو مسلم دوشیزہ کو دائر ہ اسلام پر داخل ہو نے پر خو ش آمدید کہتے ہو ئے دلی مبارکباد پیش کی۔

اس موقع پر چیئرمین قادریہ ٹرسٹ برطانیہ پیر محمد طیب الرحمن قادری کا کہنا تھا کہ اسلام کا دوسرا نام صداقت اما نت اور عدالت ہے اگر حقیقی اسلامی تعلیما ت کو عملی زندگی میں اپنا لیا جا ئے تو آج بھی اقوام عالم میں اسلامی انقلاب برپا ہوسکتا ہے اور ہر شخص اس مذہب کو اپنا نے اور اس کے ساتھ وابستہ ہو نے میں فخر محسوس کرے گا ۔ انہو ں نے مزید کہا کہ برطانیہ میں آباد مسلم کمیونٹی کو چا ہیے کہ اپنے کردار اور اخلا ق سے دوسری اقوام کے دلوں میں اسلام کی حقانیت اور عزت و عظمت کو فروغ دیں تا کہ دور اسلاف کی یا د دوبارہ ترو تازہ دکھائی دے۔

English Girl Accepted Islam

English Girl Accepted Islam

English Girl Accepted Islam

English Girl Accepted Islam