وائٹ ہاؤس نے اسامہ بن لادن کے حوالے سے رپورٹ کو بے بنیاد قرار دیدیا

Osama bin Laden

Osama bin Laden

واشنگٹن (جیوڈیسک) وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی کے ترجمان نیڈ پرائس کا صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کہنا تھا اوباما انتظامیہ امریکی صحافی سیمورہرش کی اسامہ بن لادن کے حوالے سے تازہ رپورٹ کو مسترد کرتی ہے۔

ان کا کہنا تھا رپورٹ میں اوباما انتظامیہ سے متعلق جتنی باتیں بھی بیان کی گئی ہیں وہ جھوٹ ہیں۔ رپورٹ میں بیان کردہ واقعات کا حقائق سے کوئی تعلق نہیں۔ اسامہ بن لادن کے خلاف آپریشن امریکا نے خود کیا۔

امریکی صحافی نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا تھا کہ ایبٹ آباد میں اسامہ بن لادن کے خلاف امریکا اور پاکستان نے مشترکہ آپریشن کیا۔