بیوی سے ناراضگی کے باعث نوجوان نے خود کو آگ لگا کر خودکشی کر لی

Badin

Badin

بدین (عمران عباس) بدین کے نواحی علاقے گاﺅں احمد سومرو میں بیوی سے ناراضگی کے باعث نوجوان نے خود کو آگ لگا کر خودکشی کر لی، لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاءکے حوالے۔ بدین کے نواحی علاقے گاﺅں احمد سومرو میں 38سالانوجوان محمد سومار سومرو جو کہ کراچی میں مزدوری کیا کرتا تھا گذشتہ روز وہ اپنے گھر بدین آیا جہاں پر اپنی بیوی سے ناراضگی کے باعث نوجوان نے گھر سے باہر کھیتوں میں جاکر خود کو آگ لگا کر خودکشی کرلی۔

ورثاء متوفی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیئے سول اسپتال بدین لے کر آئے جہاں پر پوسٹ مارٹم کے بعد لاش ورثاءکے حوالے کردی گئی۔

نوجوان کی لاش بری طرح جلس چکی تھی جس کے باعث غسل و کفن میں کافی دشواری پیش آئی، مرحوم کو اس کے آبائی گاﺅں میں دفن کردیا گیا۔