تلہار کے وارڈ نمبر دو میں پر اسرار طور پرکھیموں چارن کی بیوی شریمتی لچھمی فوت ہو گئی

Talhar

Talhar

تلہار (نمائندہ) تلہار کے وارڈ نمبر دو میں پر اسرار طور پرکھیموں چارن کی بیوی شریمتی لچھمی فوت ہو گئی متوفیہ کے خاوند کھیموں چارن نے تلہار پولیس اسٹیشن پر ایک خاتون سمیت سات افراد راجی زوجہ گلو،ٹلو ولد ہمیرو، ہمیرو ولد کارو، رتن ولد کیسو،کیسو ولد جیتھو، آلیو ولد مالیو اور کھیموں ولد مالیو پر قتل کی ایف آئی آر درج کرا دی مدعی نے موقف اختیار کیا ہے کہ میری بیوی لچھمی ادھار کے پئسے وصول کرنے راجی چارن کے ہاں گئی جس پر مذکورہ جوابداروں نے اس پر حملہ کر کے خفیہ تشدد کا نشانہ بنایاوہ دل کی مریض تھی اس میں فوت ہو گئی ہے جبکہ متوفی خاتون کی نعش پوسٹ مارٹم کیلئے تلہار ہسپتال میں لائی گئی جہاں آخری اطلاع تک پوسٹ مارٹم جاری تھا۔

دوسری جانب تلہار پولیس نے نامزد جوابداروں کے عوض نارو، سنیل اور رمیش سمیت چار افراد کو گرفتار کرلیا ہے تلہار پولیس کے ایس ایچ او انور لغاری نے رابطے پر بتایا کہ واقع کی ایف آئی آر درج کرلی ہے جس کی تحقیقات کر رہے ہیں میڈیکل رپورٹ کے بعد ہی مزید کچھ پتا چلے گاجبکہ ایف آئی آر میں نامزد ملزمان کے ورثاء نے صحافیوں کو بتایا کہ ایسا کوئی تصادم نہیں ہوا ہے وہ اپنی طبعی موت سے فوت ہوئی برادری کے اختلافات کے باعث ہمارے خلاف جھوٹی ایف آئی آر درج کرائی گئی ہے انہوں نے آئی جی سندھ سے اپیل کی کہ شفاف تحقیقات کرواکر انصاف کیا جائے۔

امتیاز جونیجو تلہار