وکی لیکس کے بانی کیخلاف جنسی استحصال کے مقدمات کی تفتیش روک دی گئی

Julian Assange

Julian Assange

سٹاک ہوم (جیوڈیسک) غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق وکی لیکس کے بانی جولین آسانج پر عائد چار میں سے دو مقدمات کو ختم کیا گیا ہے جن میں سے ایک کا تعلق جنسی طور پر ہراساں کرنے اور دوسرے کا تعلق زور زبردستی سے ہے۔

اسی طرح جنسی حوالے سے پریشان کرنے کے ایک اور مقدمے کی میعاد بھی 18 اگست کو ختم ہو رہی ہے۔ آسانج پر آبروریزی کا جو مقدمہ قائم کیا گیا ہے جو 2020ء تک جاری رہے گا۔