محکمہ جنگلی حیات کی ساحلی علاقے میں کاروائی بازوں کا شکار کرنے والے دو شکاری گرفتار،

بدین (عمران عباس) محکمہ جنگلی حیات کی ساحلی علاقے میں کاروائی نایاب نسل کے بازوں کا شکار کرنے والے دو شکاری گرفتار، دو باز اور جال برآمد، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج۔

محکمہ جنگلی حیات بدین نے بدین کے ساحلی علاقے میں بازوں کا غیر قانونی شکار کرنے والے شکاریوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے دو شکاریوں مشتاق لونڈ اور بابو ریچھو کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے دو نایاب نسل کے باز اور ان کے شکار کے لیئے استعمال ہونے والے جال برآمد کرلیئے ہیں۔ جبکہ دونوں گرفتار شکاریوں کے خلاف وائلڈ لائف ایکٹ کے تحت بازوں کا غیر قانونی طور پر شکار کرنے کا مقدمہ درج کرکے بازوں کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔

ڈسٹرکٹ آفیسر محکمہ جنگلی حیات اشفاق میمن کا کہنا ہے کہ بازوںکا شکار روکنے کے لیئے محکمہ جنگلی حیات سندھ کے صوبائی وزیر نے خصوصی احکامات جاری کیئے ہیں جس کے تحت ضلع میں بازوں کے شکاریوں کے خلاف کاروائی کی جارہی ہے۔

Badin Fliers Hunter  Arrested

Badin Fliers Hunter Arrested