جیت میں ہار یا ہار میں جیت؟

PTI

PTI

تحریر: شاہ بانو میر
آج الیکشن ٹریبیونل کی جانب سے ایک فیصلہ آیاد سپیکر قومی اسمبلی کے بارے میں جب کیس کیا گیا تو پاکستان کے بام و در کو ہلا کر رکھ دیا گیا ایک ایک سیاسی رہنما کی ذات کی تضحیک اور اسکی عزت کی دھجیاں اڑا دی گئیںـ چار ماہ تک ہم یہی سنتے رہے کہ کہ دھاندلی ہوئی ہے بڑے پیمانے پر آج فیصلہ تحریکِ انصاف کے حق میں سمجھا جا سکتا ہے لیکن کوئی تو بتائے کہ اصل سوال کا جواب ملا؟ دھاندلی ثابت ہوئی ؟

یہ کیسی جیت ہے جس میں حقیقت کا دور دور تک کوئی ذکر نہیں یہ جیت ہے یا ہار؟ پاکستان جیسے ملک میں انتظامی بد نظمی تو عام بات ہے ـ حتیٰ کہ یہ پارٹی جس نے کیس کیا خود اس جماعت کی بد انتظامی اور بدنظمی کا اندرونِ ملک اور بیرونِ ملک جو حال ہے وہ اللہ کی پناہ ہر ملک میں پارٹی دو حصوں میں بٹ چکی ایک پاکستان تحریک انصاف اور ایک پاکستان تحریک انصاف۔۔۔۔۔۔ ایک گروپ طاقتور کیونکہ ان محترمہ کے حامیوں کا مسلسل تعاون اور طاقت فراہم کی جا رہی ہے نہ کہیں نظام دیکھا اور نہ کہیں سچائی لیجیۓ اتنی خوشی میں ریحام اکیلی بنی گالہ میں رہ گئیں آج خان لاہور پہنچ گئےـ

شادی سے جہاں پشاور کے والدین دکھی ناراض تھے تو دوسری طرف بہنیں بھی ناراض ـ ان کی ہمدردیاں جمائما اور اس کے بچوں کے ساتھ ہیں ـ آج عمران خان کی بہنوں کے ساتھ صلح ہو گئ بغیر ریحام کے صلح منہ میٹھا بھی کیا ؟ خواتین غور سے دیکھیں یہ ہیں عمران خان کی بہنیں ہیں اعلیٰ خاندانی خواتین کی طرح ان کی چادروں نے ان کو ڈھانپا ہوا ہےـ یہ ہے اصل پی ٹی آئی کی عورتـ آپ کے لیڈر کویہ روپ پسند بیوی کا بھی بہنوں کا بھیـ عمران خان ایک مرتبہ ان فیس بک کے سپورٹرز سے کہیں کہ ذرا تحمل سے معاملہ سمجھیں پھر جشن منائیں ابھی تو پارٹی شروع ہوئی ہےـ

Ayaz Sadiq

Ayaz Sadiq

میں تو منتظر تھی کہ پتہ چلے گا کہ کتنے لاکھ ووٹوں کی دھاندلی ہوئی ؟ ایاز صادق اپنی بارعب پرسنیلٹی بارعب اندازِ تکلم اور سچائی پر مبنی بیان نے ان کو مزید مقبول بنا دیا وہ ضمنی الیکشن میں ہار بھی جاتے ہیں لیکن ان کی شخصیت کسی قسم ،کی دھاندلی میں ملوث نہیں پائی گئیـ لڑائی لڑنا عمران خان کی سرشت میں شامل ہےـ لہٰذا اب سیاسی جنگ قانونی انداز میں لڑی جائے گی اس کا ملک کو قوم کو کیا فائدہ ہے؟ عمران خان اس لحاظ سے سمجھدار ہیں کہ اس ملک کے برباد اور کمزور زہنوں کو اچھی طرح جان گئے کہ کوئی ایسا محکمہ نہیں جہاں لوٹ مار نہ ہوـ

لہٰذا “” اسپغول تے کُج نہ پرول “” والی پنجابی کی مثال کو مد نظر رکھتے ہوئے وہ جہاں ہاتھ ڈالتے ان کے چاہنے والے سمجھتے کہ واہ جی واہ خان صاحب گریٹ ہیں حقیقت اس کے برعکس ہے یہاں تو آوے کا آوا ہی بگڑا ہوا ہےـ دوسرا فائدہ خان صاحب کو یہ ہے کہ ابھی تک وہ حکومت میں نہیں آئے لہٰذا گرج برس سکتے قصہ مختصر اس فیصلے سے حاصل وصول کچھ نہیں ماسوا عمران خان کی شور شرابے کی سیاست کی وقتی آسمان تک اٹھتی دھول کے اور یہ گرد پھر کچھ روز بعد بیٹھ جائے گی جب نواز شریف کی پختہ خیال منجھی ہوئی سیاسی ٹیم اس معاملہ کو سنجیدگی خاموشی کے ساتھ اچھے انداز میں نمٹا لے گیـ

عمران خان آپ کو نوجوانوں کو ہر لمحہ مرتعش کرنا ہے اور گاہے بگاہے ایسے ایشوز چاہیے کہ روٹھا ہوا میڈیا آپ کی جانب متوجہ ہو لیکن خدارا ذرا سوچئے کہ اس ملک جس کی دہائی آپ دیتے ہیں کیا دے رہے ہیں آپ اس کو سوائے بے مقصد شور شرابے کے اور نتیجہ صفر آپ کے ساتھ بلاشبہ سیاست میں مصنوعی ہمدردی دکھائی گئیـ لیکن آپ کے گرنے آپ کے پارلیمنٹ سے باہر ہونے پر اس جماعت نے دیگر حلیف جماعتوں سے مخالفت مول لی اور آپ کو نہیں چھوڑاـ محسن ہے آپکی یہ جماعت حال میں ایم کیو ایم اور مولانا صاحب کی جانب سے اٹھنے والے طوفان کو حکومت نے ہی ٹالاـ

MQM

MQM

جیسے ہی کچھ روز بعد ایم کیو ایم نے استعفیٰ دیے تو آپ بجائے نرمی دکھانے کے مکمل انداز میں روکھے یورپین انداز اپناتے ہوئے اس مثال کی یاد تازہ کر گئے کہ ہٹلر نے انگریزوں کو کہا کہ تم مٹی کھودو اور اُس میں یہودیوں کو پھینک کر اوپر سے مٹی ڈال دو انہوں نے صاف انکار کر دیا کہ ایسا غیر انسانی فعل وہ ہرگز سرانجام نہیں دیں گے ہٹلر نے ان کے سامنے یہودیوں کو بلا کر یہی بات دہرائی وہ کدالیں پکڑ کر زمین کھودنے لگے ہٹلر نے تب واپس ان کو مڑتے ہوئے کہا ان کی فطرت کو میں جانتاہوں اس لئے کہا تھا دفنانے کو آپ نے بھی یہی مثال دہرائی آپ کو سب معاف کریں عزت دیں اور جب آپ کی باری آئے تو آپ کے رویے میں نہ لچک نہ پاسداری؟ـ

بلکہ طنزیہ انداز تخاطب جو اللہ کو کبھی پسند نہیں رہا سیاست اگر عرصہ دراز تک کرنی ہے تو اسلام کا مطالعہ غور سے کریںـ آپ ﷺ تو دشمنوں کو بار بار کہتے کہ اسلام قبول کر لو تو ہر زیادتی معاف اگلا پچھلا حساب صاف دوسری طرف آپ نے ملک کو کھیل کا میدان بنا لیا سیاست میں ایسے نہیں ہوتا ہر قدم طفلانہ انداز اختیار کئے ہوئے ہےـ براہ کرم یہ پاکستان ہے آپ کا ہر شوریدہ قدم اس کے کمزور وجود کو مزید لڑکھڑانے پر مجبور کر رہا ہم بڑی مشکل سے ایک مضبوط راستے پر جنرل راحیل کے ہمراہ چلنا چاہ رہے ہیںـ

اب نئے سرے سے ضمنی الیکشن بے پناہ اخراجات سپیکر پھر نواز کا آپکو کیا فائدہ ہوا؟ سوائے اس کے کہ ہمارے میڈیا کو مزید کچھ روز مل گئے خوب شور مچا کر اس ایشو کو بڑہا چڑھا کر بیان کرنے کے؟ سوائے چند روز میڈیا میں بھرپورسیاسی مظاہرے کے؟ ایاز صاحب چیلنج کر کے خود کو شفاف ثابت کر کے جیت گئے اور آپ دھاندلی میں ان کو کسی بھی انداز میں ملوث ثابت نہ کر کے ہار گئے
آپ جیت کر ہار گئے
وہ ہار کر جیت گئے

Shah Bano Mir

Shah Bano Mir

تحریر: شاہ بانو میر