تاریخ گواہ ہے کہ عامل صحافی ان رشوت خور افسران کے سامنے آواز حق کو بلند کرتے ہیں

Jhang

Jhang

جھنگ ( بیورورپورٹ ) آج وطن عزیز جسے اہل قلم افراد کی لاکھ کاوشوں کے نتیجہ میں حاصل کیا تھا میں حرام کی کمائی کو اپنا حق سمجھنے والے بڑے بڑے افسران جو اپنے ماتھے پر ایمانداری کا ٹکہ سجا کر اور انسانیت کو سہولیات کی سیج پر لٹا کر حرام و حلال کی تمیز کھو بیٹھے ہیں کے علاوہ جابر و ظالم افراد جو غریب اور بے بس افراد کے حقوق غضب کر کے اپنے آپ کو چنگیز خان کی اولاد سمجھتے ہیں در حقیقت یہ وہ ناسور ہیں جو نہ صرف مذہب اسلام بلکہ انسانیت کے نام پر بھی ایک بد نما داغ ہیں۔

یقینا یہ وہ ناسور ہیں جو صحافت جیسے مقدس پیشے سے وابستہ عامل صحافیوں کے ساتھ محض اس لیئے ہتک آمیز اور غیر منصفانہ رویہ اپنانے کے ساتھ ساتھ ظلم و ستم کی تاریخ راقم کرنے میں مصروف عمل ہیں کہ عامل صحافی ان کی رشوت خوری اور ظلم وستم کو منظر عام پر لانا عین عبادت سمجھتے ہیں ان خیالات کا اظہار پروفیشنل جر نلسٹس ایسوسی ایشن رجسٹرڈ ڈسٹرکٹ جھنگ کے ضلعی صدر شیخ توصیف حسین نے صحافیوں کی میٹنگ کے دوران کیا انہوں کی کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ عامل صحافی ان رشوت خور افسران کے علاوہ جابر و ظالم افراد کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بنکر آواز حق کو بلند کرتے ہوئے جام شہادت نوش فرما چکے ہیں جبکہ لاتعداد منتظر ہیں یہ عامل صحافی تو وہ دیوانے ہیں۔

جو خداوندکریم کی خوشنودگی کی خاطر رشوت خوروں اور ظالم و جابر افراد کے خلاف آواز حق بلند کرنا یوم نجات سمجھتے ہیں پھر بھلا ان پر ملک بھر کے رشوت خور افسران کی جانب سے جھوٹے مقدمات کیا حیثیت رکھتے ہیں انہوں نے کہا کہ گزشتہ دنوں جھنگ کے نواحی علاقہ منڈی شاہ جیونہ کے ایک عامل صحافی جاوید پر ایک جھوٹا مقدمہ جبکہ محمد اکرم جنجوعہ کو تھانہ قادر پور پولیس نے محض حسب بجا میں رکھا کہ مذکورہ عامل صحافی ان قانون کے محافظوں کی کرپشن کو منظر عام میں لانے کیلئے کوشاں تھے لیکن میں آج ان کرپشن کے بے تاج بادشاہ قانون کے محافظوں کو آگاہ کر دینا چاہتا ہوں کہ صحافت ملک کا چوتھا ستون ہے اگر تم اس سے ٹکرائو گے تو پاش پاش ہو جائو گے ویسے بھی جب ظلم حد سے بڑھتا ہے تو مٹ جاتا ہے۔

آخر میں انہوں نے خادم اعلی پنجاب میاں شہباز شریف انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس مشتاق احمد سکھیرا آر پی او فیصل آ باد کے علاوہ چیف جسٹس آف پاکستان اسلام آباد چیف جسٹس ہائیکورٹ لاہور کے علاوہ سیشن جج جھنگ سے انسانیت کے نام پر اپیل کی ہے کہ وہ جھنگ کے نواحی علاقہ منڈی شاہ جیونہ میں عامل صحافی جاوید پر ہونے والے جھوٹے مقدمے اور محمد اکرم جنجوعہ کو بلاوجہ کئی گھنٹے تک حسب بجا میں رکھنے کی جو ڈیشنل انکوائری کروا کر انصاف کے تقاضوں کو پورا کریں۔