مصطفی آباد/للیانی کی خبریں 26/3/2017

Mustafa Abad

Mustafa Abad

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) بد کاری سے منع کرنے پر خاتون کا دو نا معلوم افراد کے ہمراہ طاہر محمود پر حملہ، اسلحہ کے زور پر تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، نقدی و موبائل فون بھی چھین لیا، طاہر محمود نے ملزمان کے خلاف کاروائی کیلئے تھانہ میں تحریری درخواست دے دی، تفصیلات کے مطابق طاہر محمود جٹ نے تھانہ مصطفی آباد میں دی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ (ک) بی بی ہمارے گائوں میں جسم فروشی کا دھندہ کرتی ہے اور گائوں کی بھولی بھالی لڑکیوں کو بھی بری عادت پر اکساتی ہے جس سے منع کرنے پر 24 مارچ کی شام دو نا معلوم افراد کے ہمراہ مجھے اسلحہ کے زور پر تشدد کا نشانہ بنایا اور جیب سے نقدی و موبائل فون بھی زبردستی نکال لیا، طاہر محمود جٹ کی اعلی حکام سے فوری نوٹس لیتے ہوئے کاروائی کا مطالبہ،
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)گزشتہ رات چار افراد نے اسلحہ کے زور پر 16سالہ لڑکے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، تفصیلات کے مطابق محلہ پتی بے کی کا رہائشی 16سالہ علی ڈاکٹر سے دوا لینے کیلئے گیا تو محمد اکرم موچھا، محمد حفیظ و دو کس نا معلوم اافراد 16سالہ علی کو اٹھا کر زبردستی ندیم پارک کی عقب میں لیجا کر زبردستی اسلحہ کے زور پر باری باری بد فعالی کا نشانہ بناتے رہے، منیر احمد کی اعلی حکام سے فوری نوٹس لیتے ہوئے مقدمہ درج کرکے ملزمان کو گرفتار کرنے کا مطالبہ،
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)جامعہ مسجد حضرت بابا پھلکاری شاہ وہیگل میں ساتویں چوری،آج تک کوئی بھی چوری ٹریس نہ ہو سکی،اعلی حکام فوری نوٹس لیں، مطالبہ، تفصیلات کے مطابق نواحی گائوں وہیگل کی جامعہ مسجد حضرت بابا پھلکاری شاہ میں گزشتہ رات نا معلوم چور تالے توڑ کر الماری اور غلہ سے نقدی لیکر فرار ہو گئے، مذکورہ مسجد میں اس سے قبل بھی چھ بار چوری کی واردتیں ہو چکی ہیں ، پولیس تھانہ مصطفی آباد آب تک نہ تو کوئی چور گرفتار کر سکی اور نہ ہی چوری شدہ سامان یو پی ایس، بیٹریاں، موٹریں و نقدی بر آمد کر سکی ہے، اہلیان وہیگل نے ڈی پی او قصور سید علی ناصر رضوی سے فوری نوٹس لیتے ہوئے مسجد میں چوری کی وارداتیں کرنے والے چوروں کو گرفتار کرکے مال مسروقہ بر آمد کرنے کا مطالبہ کیا ہے،
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)وہیگل سنٹر میں راشد علی کی جگہ پرچہ دینے والا شہباز علی گرفتار، مقدمہ درج، تفصیلات کے مطابق سپریٹنڈنٹ گورنمنٹ ہائی سکول وہیگل سنٹر نمبر3بیدیاں میں ڈیوٹی انجام دینے والے سمیع طارق نے دوران چیکنگ دیکھا کہ راشد علی ولد محمد اکرم رولنمبر291651کی جگہ شہباز علی پرچہ دے رہا تھا جسے پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا، پولیس تھانہ مصطفی آبادملزم شہباز علی کو حراست میں لیکر مقدمہ درج کر لیا،
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ
0300-0334-7575126