خاتون پہ ایف آئی اے کے مبینہ تشدد کے خلاف عوامی تحریک ڈنمارک کا وزیراعظم کے نام خط

Pakistan Awami Tehreek-Denmark

Pakistan Awami Tehreek-Denmark

کوپن ہیگن (اسپیشل رپورٹر) پاکستانی معیشت کے لیے ریڑھ کی ہڈی کہلانے والے اوورسیز پاکستانیوں کے ساتھ حکومت پاکستان کا سوتیلی ماں کا سلوک پہلے بھی کسی سے ڈھکا چھپا نہیں، لیکن اسلام آباد ائرپورٹ پہ ناروے جانے والی پاکستانی خاتون پہ ایف آئی کی خاتون اہلکار کے تشدد کی ویڈیو سوشیل میڈیا پہ وائرل ہونے کے بعد، پاکستانی ٹی وی چینلز پہ بھی چلی اور ہر دیکھنے والے پاکستانی کو شرمسار کرتی چلی گئی۔

پاکستان عوامی تحریک ڈنمارک نے اپنی پریس ریلیز میں اس ظلم کے خلاف بھرپور احتجاج کرتے ہوئے، ایمبیسی آف پاکستان کے زریعے، وزیراعظم ااور وزیر داخلہ کو خط لکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ، یہ غیر انسانی سلوک ہے اگر اس خاتون نے قانون کی کوئی خلاف ورزی کی تھی تو اس پر مقدمہ درج کرکے عدالت میں پیش کیا جاتا ناکہ یوں سرعام مارپیٹ کی جاتی۔