خاتون نے شوہر کو دوسری شادی سے روکنے کے لیے ہزاروں ریال دیدیے

Saudi citizen

Saudi citizen

جدہ (جیوڈیسک) معاشرہ مشرقی ہو یا مغرب کوئی بھی عورت اپنی سوتن برداشت نہیں کرسکتی اور اس کے لئے وہ کچھ بھی کر گزرتی ہے ایسا ہی واقعہ سعودی عرب میں پیش آیا جہاں ایک خاتون نے اپنے شوہر کو دوسری شادی سے باز رکھنے کے لئے ہزاروں ریال دے دیئے ۔

سعودی ویب سائیٹ کے مطابق ایک شخص کی اپنے دوست سے دوسری شادی کرنے پر 30 ہزار ریال کی شرط لگی، وہ شخص بھی شرط جیتنے کی تگ و دو میں دوسری شادی کرنے کے لئے پر تولنے لگا، شرط اور شوہر کے عزائم کی خبر بیوی کو ہوگئی تو اس نے جھگڑے کے بجائے انوکھا کام کرنے کی ٹھان لی۔

ایک روز جب شوہر کام سے فارغ ہوکر واپس آیا تو اس نے دیکھا کہ ڈرائینگ روم میں دل کی شکل کا ایک بڑا کیک پڑاتھا۔جس پر لکھا تھاکہ میں آپ کو اس سے زیادہ دے سکتی ہوں اس کے علاوہ کیک کے گرد غبارے اور 90 ہزار ریال کے کرنسی نوٹ بکھیرے گئے تھے جب کہ گھر کی دیواروں اور شیشوں پر بھی پرچیاں آویزاں تھیں جن پر تحریر تھی کہ آپ کو کوئی مجھ سے نہیں چھین سکتا ۔ آپ صرف میرے ہیں اور کسی دوسرے کے نہیں۔