عورت سمیت رات گزارنے کیلئے آئے 8 افراد جواں سالہ لڑکی کو اغواہ کر کے فرار

Girl Kidnapped

Girl Kidnapped

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) عورت سمیت رات گزارنے کیلئے آئے 8 افراد جواں سالہ لڑکی کو اغواہ کر کے فرار، مختار احمد رات کو کھیتوں کو پانی لگانے کیلئے گیا ہوا تھا کہ ملزمان نے گھر سے طلائی زیورات، نقدی ودیگر سامان بھی چوری کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق نواحی گائوں بیدیاں میں رہائش پذیر مختار احمد رات کو کھیتوں میں پانی لگانے کیلئے گیا ہوا تھا کہ وہاڑی کے رہائشی اخلاق احمد، زمان احمد،افتخار احمد، کوثر بی بی، مجید، نواز و دو نامعلوم افراد رات گزارنے کے لئے گھر میں سو گئے جبکہ رات کے وقت مختار احمد کی ہمشیرہ حاجرہ بی بی جس کا نکاح 16/01/12کو عباس نامی شخص سے ہو چکا تھا جس کی جلد ہی رخصتی تھی کو اغوا کرکے گھر میں رخصتی کیلئے تیار کیا گیا۔

زیور دوتولے، 15ہزار روپے ودیگر کپڑے وغیرہ چوری کرکے فرار ہو گئے، پولیس تھانہ مصطفی آباد نے مختار احمد کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔