خاتون کو تھپڑ مارنے کا الزام، نواز الدین صدیقی کیخلاف مقدمہ

Nawazuddin Siddiqui

Nawazuddin Siddiqui

ممبئی (جیوڈیسک) بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی فلم انڈسٹری کے اداکار نواز الدین صدیقی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

ان پر ایک خاتون کو تھپڑ مارنے کا الزام ہے۔ متاثرہ خاتون کی والدہ نے الزام عائد کیا ہے کہ نواز الدین صدیقی کو ہاؤزنگ سوسائٹی کے کمپاؤنڈ میں پارکنگ خالی کرنے کے کئی نوٹس بھجوائے گئے۔

نواز الدین کی متنازع جگہ پر گاڑی کھڑی کرنے کی تصویربنائی جا رہی تھی جس پر وہ برہم ہو گئے اوران کی بیٹی کو تھپڑ رسید کر دیا۔ پولیس نے خاتون کی شکایت پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔