خواتین کے خلاف مظالم کا خاتمہ ہوناچاہئے، انجلینا جولی

Angelina Jolie

Angelina Jolie

جو ہانسبرگ (جیوڈیسک) ہالی ووڈ اداکارہ انجلینا جولی کا کہنا ہے کہ خواتین کے خلاف تشدد کو اب بھی اہمیت نہیں دی جاتی۔

دنیا بھر میں خواتین کے خلاف مظالم کا خاتمہ ہوناچاہئے،انہوں نے یہ بات جنوبی افریقا میں ایکافریقن یونین کی بین الاقوامی تقریب کے دوران کہی۔ انجلینا نے خواتین کے خلاف تشدد کے کاتمے کے لئے عالمی برادری کے تعاون پت زور دیا۔

اقوام متحدہ کی خصوصی سفیر برائے مہا جرین کا کہنا تھا کہ خواتین کے خلاف جرائم مین مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔انجلینا کا کہنا تھا کہ ہمیں خواتین کے مسائل اور تشدد کو روکنے کے لئے اقدامات کرنے ہونگے۔ اور ان مسائل کا حل خواتین کو خود نکالنا ہوگا۔