ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان ثنا میر 30 برس کی ہو گئیں

Sana Mir

Sana Mir

مریدکے (جیوڈیسک) پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان ثنا میر تیس برس کی ہو گئیں ۔ انہوں نے مریدکے میں جاری ٹریننگ کیمپ میں سالگرہ منائی اور جیو کے ساتھ کیک کاٹا۔

پاکستان ویمن ٹیم کی کھلاڑی ان دنوں ورلڈ ٹی20 کی تیاریوں میں مصروف ہیں کھلاڑیوں نے وارم اپ کیا ،کوچز کی ہدایات پر عمل کرتے ہو ئے اپنی ٹیکنیک بہتر کی اور پھر اپنی کپتان ثنا میر کی سالگرہ منائی ۔

ساتھی کھلاڑیوں نے ’’ہیپی برتھ ڈے ثنا‘‘ گنگنایا اور پھر کیک کاٹا ،ایک دوسرے کو کھلایا اور چائے پی۔ثنا میر نے جیو نیوز کے سرپرائز برتھ ڈے کیک کا شکریہ ادا کیا ۔ساتھی کھلاڑیوں نے کیمپ کے دوران سالگرہ منا نے پر خوشی کا اظہار کیا ۔