خواتین کو معاشی دھارے میں شامل کئے بغیر ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا۔ روحی سید

Roohi Syed

Roohi Syed

فیصل آباد (پ ر ) آل پاکستان ویمن ایسوسی ایشن (اپوا) ہیڈ کوارٹر لاہور کی چیئرپرسن روحی سید نے کہا ہے کہ خواتین کو معاشی دھارے میں شامل کئے بغیر ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز اپوا فیصل آباد کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب تقسیم اسناد سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ اپوا سے 3ماہ کا کورس مکمل کرنیوالی خواتین اپنی اور فیملی کی باعزت کفالت کا باعث بنیں گی۔

انہوں نے اپوا فیصل آباد کی کاوشوں کو سراہا اور امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اپوا فیصل آباد خواتین کی فلاح و بہبود کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرتا رہے گا۔اس موقع پر اپوا فیصل آباد کی چیئرپرسن مسز شاہنواز، جنرل سیکرٹری انجم عالم شاہ، درشہوار،ربیعہ رحمن، مسز ارشد حبیب، راحیل عینی ،زارا نوشین ، اوردیگربھی موجود تھیں۔

جنرل سیکرٹری انجم عالم شاہ نے کہاکہ اپوا خواتین کے حقوق اور انہیں معاشی طورپر خوشحال بنانے کیلئے کوشاں رہے گا ۔آخر میں طالبات میں اسناد اور 1500روپے فی طالبہ اعزاز یہ بھی تقسیم کیا گیا۔