خواتین حجاب میں خوبصورت اور پراعتماد نظر آتی ہیں : زائرہ وسیم

Zaira Wasim

Zaira Wasim

ممبئی (جیوڈیسک) اداکارہ زائرہ وسیم وزیر کھیل و امور نوجوانان وجے گوئل کے منفی تاثرات پر میدان میں آگئیں اور انہیں مخاطب کرتے ہوئے کہا خواتین حجاب میں زیادہ خوبصورت اور پر اعتماد نظر آتی ہیں۔

واضح رہے وزیر کھیل نے ٹوئٹر پیغام میں ایک باحجاب خاتون کیساتھ بے لباس خاتون کا کینوس پوسٹ کر کے زائرہ پر تنقید کی تھی ۔ زائرہ وسیم نے کہا میری درخواست ہے کہ مجھے اس طرح کی غیر اخلاقی تصاویر سے تشبیہہ نہ دی جائے جس پر وجے گوئل نے جواب میں کہا آپ نے غلط سمجھا۔

میں نے تو آپکے کام کی تعریف کرتے ہوئے یہ کہا تھا کہ بدکار لوگوں کی حوصلہ شکنی کی جانی چاہیے۔ انہوں نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں مزید کہا مجھے تشویش ہے آپ ابھی تک نہیں سمجھ سکیں مگر میں تمہارے لیے دعا گو ہوں اور تمہارے کام کی تعریف کرتا ہوں۔