عورتوں کے عالمی دن کے موقع پر سالویشن آرمی چرچ میں خصوصی تقریب

World Women Day Event

World Women Day Event

میاں چنوں (بشارت شہزاد گل) عورتوں کے عالمی دن کے حوالے سے دی سالویشن آرمی چرچ امرت نگر133 سولہ ایل میں ایک خصوصی تقریب منعقد ہوئی جس کا اہتمام چرچ یوتھ اور کوائر گروپ نے کیا۔

تقریب کی نظامت کے فرائض مسز ثریا بشارت گل نے سرانجام دیے جنہوں نے عالمی یومِ خواتین کی مناسبت سے ایک خوبصورت نظم بھی پیش کی جبکہ مہمانِ خصوصی میجر شازیہ ارشد ڈی ڈی ڈبلیو ایم نے اپنے خطاب میںمذہبی اور دنیاوی حوالے سے عورتوں کے حقوق کی اہمیت پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ عورتوں کو ان کے حقوق سے محروم رکھ کر کوئی بھی معاشرہ ترقی کی شاہراہ پر گامزن نہیں ہو سکتا۔لہذا اگر ہم حقیقی معنوں میں ایک مثالی معاشرہ تشکیل دینا چاہتے ہیں تو اس کے لئے ہمیں خواتین کے حقوق کی پاسداری کرتے ہوئے ان تمام امتیازات کا خاتمہ کرنا ہو گا جو صنفی بنیادوں پر استحصال کا سبب بنتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عورتوں کو معاشرے میں باعزت مقام دینا اور انکے حقوق کے لئے آواز بلند کرنا ہمارا سماجی، اخلاق اور مذہبی فریضہ ہے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے میجر ہیزل افتخار نے کہا کہ سالویشن آرمی واحد مذہبی تنظیم ہے جو سماجی خدمات کے حوالے سے بھی دنیا بھر میں اپنی ایک خاص پہچان رکھتی ہے ۔یہی وجہ ہے کہ سالویشن آرمی کے پلیٹ فارم سے یومِ خواتین سمیت وہ تمام دن منائے جاتے ہیں جو اقوامِ متحدہ کے چارٹر کا حصہ ہیں۔

اس یاد گارتقریب سے مسز پروین چمن اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔علاوہ ازیں ڈویژنل کمانڈر دی سالویشن آرمی پاکستان خانیوال میجر ارشد نظام،میجر افتخار الحق ذاکر کور آفیسر امرت نگر اور کرسچن رائٹرز فیلو شپ کے چئیرمین اے ڈی ساحل منیرنے بھی تقریب میں خصوصی شرکت کی۔

World Women Day Event

World Women Day Event

World Women Day Event

World Women Day Event

World Women Day Event

World Women Day Event