تین خواتین داعش کے چنگل سے فرار ہو کر ترکی پہنچ گئیں

Women  ISIS Clutches Escape

Women ISIS Clutches Escape

نیویارک (جیوڈیسک) داعش کے چُنگل سے فرار ہو کر ترکی پہنچنے والی تین نوجوان خواتین نے اپنے اوپر مظالم اور داعش کی اندرونی کہانی بیان کردی ۔

شام کا شمالی شہر رقاہ داعش کا گڑھ سمجھا جاتا ہے۔داعش اپنے سخت گیر رویے اور شدد آمیز سزا دینے کے حوالے سے بدنام ہے اور ان میں سے اکثر خبریں میڈیا کی زینت بنتی رہتی ہیں، تاہم ان کی خواتین پولیس کے حوالے سے اب تک لوگوں کو کم معلومات حاصل تھیں، لیکن داعش کے چنگل سے نجات پا کر شام پہنچنے والی تین خواتین نے ان مظالم سے پردہ اٹھایا ہے ۔

ان خواتین جنہوں نے اپنا نام تبدیل کرکے ایک امریکی اخبار کو انٹرویو دیا، ان کا کہنا تھا کہ داعش کی خانسعا بریگیڈ خواتین کو اپنی خود ساختہ شریعت کا پابند بنانے کا کام انجام دیتی ہیں ۔ جو خواتین نقاب نہیں پہنتی انہیں جرمانہ اور تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔ انہی میں ایک خاتون دعا کے مطابق جب وہ داعش کے پولیس میں تھی تو خود اس نے چند ایسی خواتین کو سزا دی جنہیں وہ بچپن سے جانتی تھی، تاہم وہ ایسا کرنے پر مجبور تھی۔

دعا نے بتایا کہ داعش میں ہی ڈیوٹی انجام دینے والی ایک اور لڑکی اوس سے اس کی ملاقات ہوئی جو خود بھی اس ماحول اور تشدد سے تنگ تھی اور پھر انہوں نے فیصلہ کیا کہ وہ بھاگ کر شام چلی جائیں۔اس مقصد کے لیے دونوں نے اپنا نام تبدیل کیا اور پھر کسی طرح سے بھاگ کر ترکی کی سرحد پر قائم شامی پناہ گزین کے کیمپ جا پہنچیں جہاں ان کی ملاقات عاصمہ نامی ایک اور خاتون سے ہوئی جس کا تعلق بھی کبھی داعش خواتین پولیس بریگیڈ سے تھا اور جو بھاگ کر کیمپ پہنچی تھی ۔

امریکی اخبار سے بات کرتے ہوئے ان خواتین کا کہنا تھا کہ وہ اپنی وطن واپسی سے کے حوالے سے مستقبل سے مایوس نظر آتی ہے ، تاہم ان کی خواہش ہے کہ وہ اپنی تعلیم مکمل کرلیں۔