خواتین کے قوانین کو نافذ کرنے کی ضرورت ہے تاکہ صنفی مساوات پر مبنی معاشرہ قائم ہوسکے

لاہور (اقبال کھوکھر) سنٹر فارلیگل ایڈ اسسٹنس اینڈ سیٹلمنٹ کے صنفی مساوات پروگرام کے تحت مورخہ31اگست سوموارکو انونٹنگ لائف فائونڈیشن چرچ بہارکالونی کوٹ لکھپت میں ایک روزہ کمیونٹی آگاہی سیشن کاانعقاد کیا گیا جس میں مقررین پروجیکٹ کوارڈینیٹر نورین اختر اور پروگرام آفیسر روزمیری پال نے خواتین کے معاشرتی،معاشی اور خاندانی حقوق مساوات پر تفصیلی آگاہی فراہم کی۔انہوں نے عورتوں کودرپیش مسائل پر نہ صرف روشنی ڈالی بلکہ ان کے حل کے لئے ٹھوس تجاویز بھی پیش کیں۔

مقررین نے اس بات پر زور دیا کہ عورتوں کی زندگی ،صحت، تعلیم، روزگار کے حوالے سے حکومتی سطح پر بنائے گئے قوانین کو نافذ کرنے کی ضرورت ہے تاکہ پرامن وخوشحال صنفی مساوات پر مبنی معاشرہ کی تکمیل ممکن بنائی جاسکے۔پروگرام میں علاقے بھر سے سینکڑوں خواتین،مرد اور نوجوان لڑکے و لڑکیوں نے بھرپورشرکت کی۔ نیشنل ڈائریکٹر کلاس ایم اے جوزف فرانسس نے اختتام پر تمام شرکائ، پروجیکٹ ٹیم سمیت چیئرمین چرچ پاسٹرنسیم گل سے بھی اظہارتشکر کیا۔

Community Awareness Sessions

Community Awareness Sessions