خواتین کو جتنے بھی حقوق دیئے جائیں، کم ہیں، گورنر پنجاب

Rafiq Rajwana

Rafiq Rajwana

لاہور (جیوڈیسک) پنجاب کے گورنر ملک محمد رفیق رجوانہ کا کہنا ہے کہ خواتین کو جتنے بھی حقوق دیئے جائیں،وہ کم ہیں۔ ہماری خواتین بہت باصلاحیت ہیں،جنہوں نے تعلیم کے شعبے میں مردوں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

گورنر ہاؤس لاہور میں عالمی یومِ خواتین کےسلسلہ میں تقریب ہوئی،گورنر پنجاب کااپنے خطاب میں کہناتھاکہ تعلیم سمیت دیگر شعبوں میں خواتین نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے،طالبات مستقبل کا سرمایہ ہیں، ان کی بہتری کے لیے اقدامات کئے جانا چاہئیں۔

ملک محمد رفیق رجوانہ نےکہاکہ پنجاب میں تحفظ خواتین کا قانون بننا خوش آئند ہے، وفاقی حکومت بھی خواتین کی بہتری کے لیے ہرممکن اقدامات یقینی بنائے گی۔