خواتین سے بدتمیزی ، تحریک انصاف کا فیصل آباد جلسہ ملتوی

IMRAN KHAN

IMRAN KHAN

لاہور (جیوڈیسک) تحریک انصاف نے فیصل آباد میں ہونے والا جلسہ ملتوی کر دیا ہے ، اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان نے لاہور میں ہونے والے جلسے میں خواتین کے ساتھ ہونے والی بدتمیزی کا نوٹس لیا ہے اور فوری طور پر فیصلہ کیا ہے کہ اب تحریک انصاف کے جلسے لاہور کی بجائے خیبر پختونخوا میں ہوں گے ۔ دوسری جانب تحریک انصاف کے جلسے میں خواتین سے بدسلوکی کے واقعے میں ممکنہ محرک پانچ افراد کی نشاندہی کر لی گئی ۔

اتوار کے روز مال روڈ پر تحریک انصاف کے جلسے کے اختتام پر خواتین سے بدسلوکی کا واقعہ ہوا جس کا مقدمہ سب انسپکٹر بشریٰ کی مدعیت میں تھانہ سول لائنز میں درج کیا گیا ۔ پولیس نے میڈیا پر چلنے والی فوٹیجز بھی حاصل کر لیں اور انہیں پنجاب فرانزک سائنس لیبارٹری بھجوا دیا گیا ۔ ویڈیوز کی مدد سے واقعے کے محرک 5 افراد کی نشاندہی کر لی گئی جبکہ پانچوں افراد کے تصاویر نادرا بھجوا دی گئیں ۔ پولیس موقع پر موجود عینی شاہدین سے بھی ممکنہ ملزمان بارے مدد لے رہی ہے ۔