خواتین کو بے وفا کہنے پر تین سال قید

Taimor Al Baksi

Taimor Al Baksi

قاہرہ (جیوڈیسک) غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق تیمور السبکی نے گزشتہ سال ایک ٹیلی وژن ٹاک شو میں خواتین کے بارے میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ اپنے خاوندوں کو دھوکا دینا آج کل خواتین کے لیے عام سی بات ہو گئی ہے۔

انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ ایسی خواتین جن کے شوہر بیرون ملک کام کرتے ہیں، وہ کسی دوسرے مردوں کے ساتھ روابط قائم رکھے ہوئے ہیں۔ تیمور السبکی کے اس بیان کے بعد مصر میں ہل چل مچ گئی تھی۔

تیمور السبکی کو گزشتہ ماہ گرفتار کیا گیا تھا۔ پراسیکیوٹرز کے جانب سے ان پر مصری خواتین کی عزت کو نقصان پہنچانے اور بہتان باندھنے ایسے الزامات عائد کیے گئے تھے۔

عدالت نے خواتین کے بارے میں نازیبا الفاظ استعمال کرنے پر تیمور السبکی کو تین سال قید کی سزا سنا دی ہے۔