خواتین کوووٹ ڈالنے سے روکنا بڑا جرم ہے، چیف الیکشن کمشنر

Sardar Raza Khan

Sardar Raza Khan

اسلام آباد (جیوڈیسک) چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان نے کہا ہے کہ خواتین کو ووٹ ڈالنے سے روکنا بڑا جرم ہے تاہم ذمے داروں کے خلاف سخت کارروائی ہو گی۔

لوئردیر کے ضمنی انتخاب میں خواتین کوووٹ ڈالنے سے روکے جانے کے معاملے پر الیکشن کمیشن نے غیرسرکاری تنظیموں اور سول سوسائٹی کے ارکان کوآئندہ سماعت 21 مئی کے لیے طلبی کے نوٹسز جاری کر دیے۔

جبکہ چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان نے کہاہے کہ خواتین کوووٹ ڈالنے سے روکنابڑاجرم ہے، ذمے داروں کے خلاف سخت کارروائی ہو گی۔

چیف الیکشن کمشنرسرداررضاخان کی سربراہی میں 3 رکنی کمیشن نے معاملے کی سماعت کی،پی کے 95 لوئر دیر کے ریٹرننگ افسر اور امیدواروں نے اپنے تحریری بیان اور وضاحت جمع کروائی۔