ویمن ٹونٹی ٹونٹی ایشیا کپ کا فائنل بھارت نے جیت لیا

Women's  T20  Asia Cup

Women’s T20 Asia Cup

ہانگ کانگ (جیوڈیسک) بھارت نے چھٹی مرتبہ ویمن ٹی ٹونٹی ایشیا کپ کا فائنل جیت لیا ، ہانگ کانگ میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے پہلے کھیلتے ہوئے 121 رنز سکور کئے ،

متھالی راج 73 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہیں ۔ جولان گوسوامی نے 17 رنز کی اننگز کھیلی ۔ پاکستان کی جانب سے انعم امین نے دو ، ثنا میر اور سعدیہ یوسف نے ایک ایک کھلاڑی کو آٹوٹ کیا ،

ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ خاص کارکردگی نہ دکھا سکی اور 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 104 رنز سکور کر سکی ۔ عائشہ ظفر 15 ، جویریہ خان 22 ، بسمہ معروف 25 ، ندا ڈار اور ثنا میر نے 12،12 رنز کی اننگز کھیلیں اور آئوٹ نہیں ہوئیں۔

بھارت کی جانب سے ایکتا بستھ نے دو ، انوجا پاٹیل، جھولان گوسوامی ، شیکھا پانڈے اور پریتی بوس نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔