حقوقِ نسواں کیلئے سب کو مذہبی، سماجی اور اخلاقی ذمہ داریاں نبھانا ہوں گی، حاجی بشارت علی

Lahore

Lahore

لاہور : مسلم لیگ ن کے چئیرمین، معروف تاجر حاجی بشارت علی رحمانی، وائس چئیرمین ارشد رضا ایڈوکیٹ، جنرل کونسلر محمد سجاد، جنرل کونسلر ذولفقار اقبال قریشی، جنرل کونسلر عرفان شاہ، سیاسی وسماجی رہنما آصف رحمانی نے گزشتہ روز یونین کونسل کاہنہ میں بلائے گئے خواتین کے مسائل پراجلاس میں شرکت کی۔

اجلاس کی صدارت چئیرمین کاہنہ حاجی بشارت علی رحمانی نے کی اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہدین اسلام نے خواتین کو جن حقوق سے نوازا ہے، دنیا کے کسی معاشرے میں اس کی مثال نہیں ملتی۔اسلام نے اس بات کا پور اخیال رکھا ہے کہ کسی عورت کیساتھ صرف عورت ہونے کی بنیاد پرناانصافی نہ ہونے پائے۔ حقوقِ نسواں کیلئے سب کو مذہبی، سماجی اور اخلاقی ذمہ داریاں نبھانا ہو ں گی ۔ خواتین کے حقوق کا تحفظ قومی فریضہ ہے،جو ہمیں کامیابی سے انجام دینا ہوگا۔ خواتین کی ترقی اور انہیں بااختیار بنائے بغیر خوشحالی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا۔ معاشرے کے ارتقاء او رزندگی کے ہر شعبہ میں خواتین کے کلیدی کردار کی اہمیت اپنی جگہ مسلمہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے حکم پر پنجاب حکومت نے خواتین کوبااختیار بنانے اوران کے حقوق کے تحفظ کیلئے انقلابی نوعیت کے اقدامات کئے ہیں۔ارشد رضا ایڈوکیٹ نے کہا کہ خواتین کے حقوق کے تحفظ اوران کیخلاف تشدد کی روک تھام کیلئے موثر قانون سازی کی گئی ہے اور خواتین کے حقوق کے تحفظ اوران کیخلاف تشدد کی روک تھام کیلئے بے مثال اقدامات کیے ہیں ۔ محمد سجاد نے کہا کہ معیشت کی ترقی میں خواتین کے کردار کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔خواتین کو معاشی تحفظ،کام کرنے کی جگہوں پر تحفظ اورانہیں آگے بڑھنے کے یکساں مواقع فراہم کر کے ہی ترقی اور خوشحالی کو یقینی بنایا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ آج کے دن ہمیں اس عزم کا اعادہ کرنا ہو گا کہ خواتین اور ان کے حقوق کے تحفظ کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائیں گے۔