ویمنز ورلڈ ٹی 20، پاکستان اور بنگلہ دیش آج مدمقابل

Women's World T20

Women’s World T20

نئی دہلی (جیوڈیسک) ویمنز ورلڈ ٹی 20 میں آج پاکستان اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں میدان میں اتریں گی، دونوں ٹیمیں دہلی کے فیروز شاہ کوٹلا اسٹیڈیم میں ان ایکشن ہوں گی۔

مختصر فارمیٹ کے میگا ایونٹ میں قومی خواتین ٹیم جیت کا عزم لئے بنگلا دیش کیخلاف میدان میں اترے گی ، دونوں ٹیمیں پاکستانی وقت کیمطابق شام سات بجے مد مقابل ہوں گی۔ گرین شرٹس میزبان ٹیم بھارت کو ہرانے کے بعد پر اعتماد ہیں ۔ گروپ بی کی کمزور بنگالی ٹیم کیخلاف فتح سے پاکستانی لڑکیوں کی سیمی فائنل میں رسائی کا امکان روشن ہو سکتا ہے۔

بنگالی ٹائیگرز ابھی تک کھیلے گئے 3 میچز میں سے کوئی میچ نہیں جیت سکے جبکہ پاکستان کو ایک میچ میں ناکامی کی کڑوی گولی نگلنا پڑی اور ایک میں کامیابی نصیب ہوئی ۔ گروپ بی کے پوائنٹس ٹیبل پر پاکستان کا چوتھا اور بنگالی ٹائیگرز کا پانچواں نمبر ہے۔