سو لفظوں کی کہانیاں۔۔۔ چھبیس سے تیس

Short Stories

Short Stories

تحریر : سید انور محمود
۔۔۔۔ دھابے جی ۔۔۔۔۔۔
عرش منیر نے حیدرآباد کا کرایہ ادا کیا
اور ڈرایئور سے کہا جب دھابے جی آئے تو بتانا
بار بار دھابے جی کا پوچھنے پر ڈرایئور نے
بدتمیزی سے کہا ا اماں خاموش بیٹھو
بس میں دو پارٹیاں بن گیں
سب آپس میں لڑرہے تھے کہ دھابے جی آگیا
چلو اماں اترو دھابے جی آگیا

اترنا نہیں ہے بھیا
تو پھر بار بار دھابے جی کا کیوں پوچھ رہی تھیں ؟
عرش منیربولیں بھیا ڈرایئور آج میری طبیت خراب تھی
ڈاکٹر نے دو گولی دے کر کہا تھا ایک گولی ابھی کھالو
اور ایک جب دھابے جی آئے تب کھالینا

۔۔۔۔کاروباری اور کمانڈو۔۔۔۔۔۔
سیاست کے پروفیسر کاروباری اور کمانڈو کا فرق بتارہے تھے
نواز شریف کو طیارہ ہائی جیکنگ کیس میں سزا ہوئی
حسین نواز اپنے والد نواز شریف کی گرفتاری کے بعد جدہ پہنچے
سعودی حکمرانوں سے اپنے والد اور چچا کی قید کی دھائی دی
دسمبر 2000میں ایک لکھا ہوا معاہدہ طے پایا
دس دسمبر 2000کونواز شریف سعودی عرب چلے گئے
پرویزمشرف کو جمرات کی رات دبئی روانہ ہوجاناتھا لیکن
حکومت سابق صدر سے لکھ کر اس بات کی ضمانت مانگ رہی تھی کہ وہ واپس آینگے
پرویز مشرف صرف زبانی وعدئے پر 24 گھنٹے کی تاخیر سے دبئی روانہ ہوگئے

PTV Sports

PTV Sports

۔۔۔۔پی ٹی وی۔۔۔۔۔۔
کل میرئے آفس کی ساتھی کہہ رہی تھیں
ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے نشریاتی حقوق پاکستان ٹیلی ویژن کے پاس ہیں
دہلی میں پاکستان اور بھارت کی خواتین کرکٹ ٹیم کا میچ تھا
سولہ اوورز کے اختتام پر بارش شروع ہو گئی
پاکستان دو رنز سے جیت گیا
پی ٹی وی ویمبلڈن ٹینس کے ویمن سنگلز اور ڈبل دیکھا چکا ہے
آج مکمل لباس والی کرکٹ ٹیم کی کوریج نہیں کررہا
سراج الحق نے خواتین کی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی ہے
ضیا الحق نہیں تو کیا ہوا
لبرل وزیراعظم کے دوست پی ٹی وی چیرمین عطا الحق قاسمی تو ہیں

۔۔۔۔جیب کترا۔۔۔۔۔۔
بس سے اترکر جیب میں ہاتھ ڈالا تو پتہ چلاجیب کٹ چکی ہے
جیب میں نوئے روپے اور ماں کو لکھا ہوا پوسٹ کارڈ تھا
میں نے ماں کو لکھا تھا کہ ابھی پیسے نہیں بھیج پاونگا
کچھ دن گذرئے ۔۔۔ ماں کا خط ملا
خط پڑھا حیران رہ گیا!
بیٹا! ایک ہزار روپے کا منی آرڈر مل گیا
کچھ دن بعد ایک اور خط ملا لکھا تھا
بھائی نوئے روپے تمارئے اور نو سو دس روپے
اپنے ملاکر منی آرڈر بھیج دیا تھا
ماں تو سب کی ایک جیسی ہوتی ہے نا!
وہ کیوں بھوکی رہے؟۔۔۔ تمھارا جیب کترا

Knife with Blood

Knife with Blood

۔۔۔۔ نامعلوم۔۔۔۔۔۔
بلاول 19 سال کا تھا تب ظالموں نے اسکی ماں کو مار دیا
وہ اور اسکی بہنیں اپنی ماں کا غم منارہے تھے
آصف زرداری مستقبل کی پلانگ کررہے تھے
الیکشن جیتا پیپلز پارٹی کی حکومت بنائی، خودصدر بنے
ملک کو لوٹ کر کنگال کردیا
بیوی کے قاتل کو کبھی نہیں ڈھونڈا
اب بلاول 28 سال کا ہے
وہ مشرف کےبیرون ملک جانے سے بہت ناراض ہے
وہ پوچھ رہا ہےکہ اسکی ماں کا قاتل کون ہے
میں نے بے نظیر کی پولیٹکل سیکریٹری ناہید خان سے پوچھا
انہوں نے کہا قاتل نامعلوم ہے اور نامعلوم کبھی پکڑا نہیں جاتا

Syed Anwer Mahmood

Syed Anwer Mahmood

تحریر : سید انور محمود