کام کے مقامات پر خواتین کے تحفظ کیلئے جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کیا جائے: صدر ممنون حسین

Mamnoon Hussain

Mamnoon Hussain

اسلام آباد (جیوڈیسک) صدر ممنون حسین نے ہدایت کی ہے کہ کام کے مقامات پر خواتین کے تحفظ اور ان کے اعتماد میں اضافے کے لیے وفاقی محتسب برائے خواتین کو جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کرنا چاہیے۔ صدر نے یہ بات وفاقی محتسب برائے تحفظ خواتین جسٹس (ر) یاسمین عباسی سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

قومی ترقی کو یقینی بنانے کے لیے افرادی قوت میں خواتین کی مؤثر شرکت ناگزیر ہے تاہم اس مقصد کے لیے انھیں بھرپور اعتماد اور تحفظ فراہم کرنا ہوگا ،وفاقی محتسب برائے تحفظ خواتین کو ہدایت کی کہ وہ ورکنگ وومن کی شکایات کے ازالے اور انھیں انصاف فراہم کرنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال کو یقینی بنائیں تاکہ خواتین کو انصاف کے حصول کے لیے دوردراز کے سفر سے بچایا جاسکے۔صدر نے کہا کہ وفاقی محتسب برائے تحفظ خواتین کے سیکریٹریٹ کے مسائل کے حل کے لیے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی جائے گی۔