کارکنان کے انتقال پر الطاف حسین اور رابطہ کمیٹی کی تعزیت

Altaf Hussain

Altaf Hussain

کراچی (جیوڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے نیو کراچی سیکٹر ایلڈزونگ کے کارکن سید طاہر علی، لیاقت آباد سیکٹر کے کارکن اقبال حسین کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ مجھ سمیت تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہے۔

ایک تعزیتی بیان میں الطاف حسین نے مرحومین کے سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطاء فرمائے اور سوگوارلواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطاء کریں۔

(آمین )۔ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی نے نیو کراچی سیکٹر یونٹ 142ایلڈزونگ کے کارکن سید طاہر علی ، لیاقت آباد سیکٹر کے کارکن اقبال حسین ،اسی علاقے کے کارکن عامر خان کی والدہ افضل بیگم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

ایک تعزیتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے مرحومین کے سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاء فرمائے اور سوگوارلواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطاء کریں۔(آمین)