کارکنان نے اسلام آباد میں اکٹھے ہو کر ثابت کر دکھایا کہ تحریک انصاف بڑی سیاسی جماعت ہے، افضال گوندل

Afzal Gondal

Afzal Gondal

فرانس (نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف کے بیسویں یوم تاسیس کے موقع پر ہزاروں کارکنان نے F-9 اسلام آباد میں اکٹھے ہو کر ثابت کر دکھایا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے ۔ ہزاروں افراد کے ٹھاٹھیں مارتے سمندر کے سامنے کرپٹ حکومتی جماعت اب زیادہ دیر تک ٹک نہیں سکے گی۔

وزیراعظم نواز شریف کو اب اپنا حساب دینا پڑے گا۔ قوم کرپٹ حکومت کا احتساب چاہتی ہے ۔ان خیالات کا اظہار مرکزی راہنما پاکستان تحریک انصاف چوہدری افضال احمد گوندل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انھوں نے کہا کہ ملک کے عوام جلسہ کے بعد اُٹھ کھڑے ہوئے ہیں ۔ کرپٹ حکمرانوں اب بھاگنے نہیں دیا جائے گا بلکہ انھیں پائی پائی کا حساب دینا گا۔

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف نے جلسوں اور ریلییوں کا شیڈول تیار کر لیا ہے ۔ اب حکومت کے دن گنے جا چکے ہیں اور جلد پاکستان تحریک انصاف پاکستان کے عوام کو کرپٹ ، جابر حکمرانوں سے چھٹکارہ دلوائیں گے۔

انھوں نے مزید کہا کہ جس نئے پاکستان کی بنیاد ہمارے قائد عمران خان نے رکھی ہے ہر حال میں اس کی تکمیل مکمل کریں گے۔