کارکنوں کا قتل، ن لیگی رہنماؤں کا آمرانہ طرزعمل ہے، زرداری

Zardari

Zardari

دبئی (جیوڈیسک) سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ کوٹلی آزاد کشمیر میں پیپلزپارٹی کے 2 کارکنوں کا قتل مسلم لیگ نون کے رہنماؤں کے آمرانہ طرزعمل کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

سابق صدر آصف زرداری نے کوٹلی میں پیپلز پارٹی کے 2 کارکنوں کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کچھ عرصے سے مسلم لیگ ن کے وزراء آزاد کشمیر جاکر نفرت انگیز تقاریر کررہے تھے، پیپلزپارٹی کے معصوم کارکنوں پر فائرنگ کی گئی۔

آصف زرداری نے آزاد کشمیر حکومت کو ہدایت کی ہے کہ وہ ذمہ داروں کو گرفتار کرکے کیفرکردار تک پہنچائے اور اس حوالے سے رپورٹ بھی پیش کرے۔ انہوں نے آزاد کشمیر کے پارٹی رہنماؤں کو شہداء کے گھر جاکر تعزیت کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔