کراچی کی خبریں 17/5/2016

Jamaat e Islami

Jamaat e Islami

کراچی (پ ر) جماعت اسلامی لیاقت آباد کے فعال کارکن اور سابق یو سی 8 کمرشل ایریا کے سابق کونسلر ممتاز فاروق پیر 16 مئی کی صبح طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔ ممتاز فاروق 10 جنوری 2013 کی رات نیرنگ سنیما کے عقب میں ایک پتھارے کے تخت پر اپنے دوست کے ساتھ بیٹھے تھے کہ اتنے ایک بائیک پر دو افراد جو ہلمٹ پہنے ہوئے تھے، قریب آکر رکے عقب میں بیٹھے فرد نے بہت قریب سے ان پر سات فائر کئے ان کے جسم میں پانچ گولیاں لگیں شدید زخمی حالت میں لیاقت نیشنل ہسپتال لے جایا گیا جہاں ان کا تین گھنٹے طویل آپریشن ہوا جہاں ان کی جان تو بچ گئی لیکن نصف دھڑ مفلوج ہوگیا پچھلے ساڑھے تین سال سے فزیو تھراپی سمیت مختلف علاج چل رہے تھے پیرکی صبح بھی انھیں لیاقت نیشنل اسی سلسلے میں دکھانے کے لئے جانا تھا کہ ان کی سانس اکھڑی ابھی ہسپتال لے جایا ہی جا رہا تھا کہ راستے میں انتقال ہو گیا، مرحوم نے بڑی ہمت اور صبر سے معذوری کی اذیت کو برداشت کیا اور کبھی مایوسی کی کوئی بات نہیں کی مرحوم کے چار بیٹے اور پانچ بیٹیاں ہیں۔ امیر جماعت اسلامی سندھ جناب ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی نے ان کی نماز جنازہ پڑھائی۔ ان کے جنازے میں امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن، امیر جماعت اسلامی ضلع وسطی منعم ظفر، جنرل سیکریٹری ضلع وسطی محمد یوسف، نائب امیر ضلع خالد صدیقی، سابق ٹائون ناظم لیاقت آباد شہاب الدین، نائب قیم ضلع وسطی معروف مدرس جناب حسین احمد مدنی، امیر زون اسحاق تیموری، قیم زون مسعود علی، نائب امراء زون صغیر انصاری، عبید احمد خان، جاوید احمد خان، اعظم علی کے علاوہ جماعت اسلامی لیاقت آباد کے کارکنان، اہل محلہ، ان کے دوست احباب اور رشتہ داروں کی ایک بڑی تعداد موجود تھی

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

رمضان المبارک کی آمد سے پہلے اپنے اعمال کا احتساب کرنا ہوگا، اویس یاسین
کراچی (پ ر) جماعت اسلامی نارتھ ناظم آباد زون کے امیراویس یاسین نے کہا ہے کہ مرحبا رمضان کے حوالے سے حی الفلاح مہم کا آغاز کر دیا ہے۔ اللہ کی خوشنودی کے لئے عوام کی خدمت کرنا ہوگی ۔ رمضان المبارک کی آمد سے پہلے اپنے اعمال کا احتساب کرنا ہوگا اور رمضان کی تیاریوں کے لئے اپنی نمازوں اورقرآن کو درست کرنا ہوگا۔ دین کی دعوت کو گھر گھر پہچانا ہر فرد کی ذمہ داری ہے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے زون کے تحت سہ ماہی ذیلی سطح کے ناظمین کے پروگرام میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر قیم زون عنایت اللہ اور نائب امیر زون طارق مسعود بیگ سمیت دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔ اویس یاسین نے کہا کہ تبلیغ کے ذریعے لوگوں کو قرآن کا پیغام گھرگھر پہنچائیں گے۔ قرآن ہی میں تمام انسانیت کی فلاح ہے۔دنیاکے مصیبتوں سے بچنے کے لیے اللہ کی کتاب کو مضبوطی سے تھامنا ہوگا۔ دنیا میں فساد کی وجہ اللہ کی کتاب سے دوری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حسینہ واجد بھارت کی خوشنودی کے لئے اسلام کے خلاف جنگ لڑ رہی ہے۔ بنگلہ دیش نے مطیع الرحمن نظامی شہید کو پھانسی دے کرطاغوتی نظام کو قوت بخشی ہے۔ پروگرام کے آخر میں مطیع الرحمن نظامی شہید کے درجات کی بلندی کے لئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مغربی نظام کو شکست دینے کے لئے اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھامنا ہوگا، نور محمد شاداب
کراچی (پ ر)جماعت اسلامی یوتھ ونگ نارتھ ناظم آباد کے صدر نور محمد شاداب نے کہا ہے کہ نوجوان نسل کو نظریہ پاکستان سے دور کرنے کیلئے نصاب میں تبدیلیاںکی گئیں۔ تعلیمی ادارے انگریز کی دی ہوئی سوچ کے تحت چلائے جا رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مدرسہ جامعة الصخرہ نارتھ ناظم آباد میں بزم ادب کے پروگرام میں بچوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر جامعہ مسجد الصخرہ کے جنرل سیکٹری راجہ نثار بھی موجود تھے۔ نور محمد شاداب نے مزید کہا کہ مغربی نظام کو شکست دینے کیلئے اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھامنا ہوگا، علماء مسلم امہ کی رہنمائی کریں اور سیرت رسول ۖ کے مطابق تربیت کریں تواللہ تعالیٰ آسمانوں سے کامیابیوں کے دروازے کھول دے گا۔ انہوں نے کہاکہ افسوسناک امر یہ ہے کہ تعلیمی اداروں میں نبی اکرم ۖ کی سیرت صحیح معنوںمیں نہیں پڑھائی جاتی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے راجہ نثار نے کہا کہ اپنے طلباء کو یہ تاریخ پڑھانی اور شعور بیدا ر کرنا ہے کہ صلیبیوں و یہودیوں کا غلام نہیں بنانا۔ اللہ تعالیٰ نے پاکستان نعمت کے طور پر دیا لیکن ہم نے اس کی قدر نہیں کی۔ ساری تہذیبیں خودکشی کر رہی ہیں۔ مغرب زوال پذیر ہے اور باطل نظام دم توڑ رہے ہیں۔ حکمرانوں کو چاہئے کہ وہ مصلحت پسندی چھوڑ دیں، اغیار کی بجائے اللہ کو راضی کرنے کی کوشش کریں اور مظلوم مسلمانوں کی عزتوں و حقوق کے تحفظ کیلئے کردار ادا کریں۔ قیام پاکستان کے مقاصد کو حاصل کرنے کے لئے ایک زبان اورایک نظام کے تعلیم کو رائج کرنے کی جہد وجہد کرنی ہو گی۔

سید انوار احمد
سیکریٹر ی اطلاعات
جماعت اسلامی، وسطی
0345-2385320