کارکنان پیپلز پارٹی برلن وجرمنی کے تعزیتی اجلاس میں امین فہیم کی خدمات کو خراج تحسین

Workers PPP Berlin and Germany Condolence Meeting

Workers PPP Berlin and Germany Condolence Meeting

جرمنی (انجم بلوچستانی) برلن بیورو کے مطابق گذشتہ روز پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کے صدر، سروری جماعت کے روحانی پیشوا ،قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو شہید کے وفادار کارکن، شہید جمہوریت بے نظیر بھٹو کے معتمد ساتھی ،آ صف علی زرداری اور اب بلاول بھٹو زرداری کے دست راست مخدوم امین فہیم طویل علالت کے بعد اس دنیا ئے فانی سے کوچ کر گئے اور پوری دنیا میں پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنوں اور محب وطن پاکستانیوں کو سوگوار کرگئے۔۔ان کو ان کے آبائی قبرستان ہالہ میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ اس سلسلہ میں پاکستان پیپلز پارٹی برلن وجرمنی کے کارکنوں نے بر لن میں ان کے ایصال کے لئے ایک تعزیتی اجلاس کا اہتمام کیا، جو سابق صدر پاکستان پیپلز پارٹی برلن ظہیر اداس کی رہائشگاہ پر منعقد ہوا۔

جس میں پیپلز پارٹی جرمنی کے رہنمائوں کے علاوہ چیف کوآرڈینیٹر پاکستان عوامی تحریک PATیورپ محمدشکیل چغتائی نے خصو صی طور پرشرکت کی ۔ اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا ،جس کی سعادت پیپلز پارٹی جرمنی کے سینئر رہنماسید مجاہد حسین شاہ نے حاصل کی۔ اسکے بعد مخدوم صاحب کے لئے فاتحہ خوانی اوران کے درجات کی بلندی کے لئے اللہ تعالی کے حضور دعا کی گئی۔پیپلز پارٹی جرمنی کے سینئر رہنماقیصر ملک نے اجلاس کی غرض و غایت بیان کی۔پیپلز پارٹی جرمنی کے سینئر رہنما، بنیادی کارکن،صحافی و شاعرظہیراداس نے مہمانوںکو خوش آمدید کہتے ہوئے دعوت اظہار دی۔

تمام کارکنان و رہنمائوںنے مخدوم امین فہیم کی پاکستان میں ضیائی آمریت کے اور بعد میں مشرف دورمیںجمہوری جدوجہد میں کلیدی کردارادا کرنے، چٹان کی طرح ثابت قدم رہنے، پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت کے مشن کو آگے بڑھانے ،پارٹی کی بے مثال تاریخ رقم کرنے، کئی مرتبہ وازرات عظمیٰ جیسے عہدوں کو ٹھکراتے ہوئے اپنی قیادت ، پیپلز پارٹی اور بھٹوسے وفاداری کاعلم بلند رکھنے اور پاکستان کی سیاست میں پاکستان پیپلز پارٹی کو اپنی قیادت کی غیر موجودگی میں منزل کی طرف روادواں رکھنے والے، بے داغ کردار کے حامل ،شریف النفس انسان اور ہر دلعزیز رہنماکو اپنے اپنے انداز میں زبردست خراج تحسین پیش کیا۔

اس تعزیتی اجلاس میں خصوصی طور پر شریک ہونے والے یورپ کے مشہور شاعر وصحافی محمد شکیل چغتائی نے مخدوم صاحب کے جمہوری کردار،سندھ میںانکی منفرد سیاست اور ان کی برد بارشخصیت کوبہترین الفاظ میںخراج تحسین پیش کیا۔اس کے بعد انہوں نے مخدوم امین فہیم کی مدح میںلکھا گیا اپناتازہ کلام سنا کر شرکاء کو بے حدمحظوظ کیا۔
اجلاس کے آخر میں ظہیراداس نے پاکستان پیپلز پارٹی برلن وجرمنی کی تاریخ پر مختصر روشنی ڈالی اورمخدوم صاحب کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ” پیپلز پار ٹی اور پاکستان کی جمہوری سیاست میںمخدوم صاحب کی کمی ہمیشہ محسوس کی جاتی رہے گی۔

”مقررین میں ملک ایوب اعوان، آصف شہزاد چٹھہ ،رانا اعظم، مجاہد حسین شاہ ،فاروق شاہ ،قیصر ملک شامل تھے ۔ منیر بیگ، چوہدری قادر خان، جاویدرسول،محمد ریاض اور راجہ اسماعیل شریک تھے۔اجلاس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے اڑتالیسویں یوم تاسیس کا پروگرام مرتب کرنے کا فیصلہ کیاگیا۔ ا خر میں ایک بار پھر مخدوم صاحب کے لئے دعائے مغفرت کی گئی ،اس طرح یہ پروقار محفل اپنے اختتام کو پہنچی۔