ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا

Asim Bajwa

Asim Bajwa

لاہور (جیوڈیسک) امن کے دشمن بھارت کی ایل او سی اور ورکنگ باؤنڈری کی خلاف ورزیاں جاری ہیں۔ بھارتی سیکورٹی فورسز نے لائن آف کنٹرول کے کریلہ سیکٹر پر ایک بار پھر بلااشتعال فائرنگ شروع کر دی۔ پاکستانی فورسز کی جانب سے بھرپور جواب دیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دوبارہ فائرنگ کا سلسلہ 8 بج کر 55 منٹ پر شروع ہوا جبکہ یہ سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔

اس سے پہلے بھارتی سیکورٹی فورسز نے ورکنگ باؤنڈری شکر گڑھ سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ کی جس کے جواب میں پاکستانی سیکورٹی فورسز نے موثر کارروائی کی اور دشمن کی بندوقیں خاموش کرا دیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے بھارتی فائرنگ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

بھارت کی جانب سے فائرنگ کے دوران پاکستانی اہلکار شہید کرنے کے بےبنیاد اور جھوٹے دعوے کئے جا رہے ہیں۔