ورلڈ اتھلیٹک چپمئن شپ، یوسین بولٹ اور جسٹن گیٹلن نے میدان مار لیا

Usain Bolt and Justin  Gatlin

Usain Bolt and Justin Gatlin

چین (جیوڈیسک) ورلڈ ایتھلیٹک چیمپئن شپ کے پہلے روز دنیا کے تیز ترین انسان یوسین بولٹ اور امریکہ سٹار ایتھلیٹ جسٹن گیٹلن نے میدان مار لیا۔

ورلڈ ایتھلیٹک چیمپئن شپ کے رنگا رنگ ایونٹ کے ابتدائی روز دلچسپ مقابلے دیکھنے کو ملے، ایونٹ میں مردوں کی پہلی دس ہزار میٹر کی ریس میں برطانیہ کے ایم او فراح نے 27 منٹ اورایک اعشاریہ 13 سیکنڈز کے وقت سے کامیابی حاصل کی۔

مردوں کی میراتھن ریس میں اریٹریا کے 19 سالہ ایتھلیٹ غرمے نے شاندار فتح حاصل کر کے کم عمر ترین چیمپئن ہونے کا اعزاز اپنے نام کیا ۔ خواتین کے شاٹ پٹ مقابلوں میں جرمنی کی کرسٹینا شوانٹیز نے سب سے دور گولہ پھینک کر پہلی پوزیشن پر قبضہ جمایا۔

اس کے علاوہ مردوں کی 100 میٹر ریس میں جمیکا کے تیز ترین ایتھلیٹ یوسین بولٹ 9 اعشاریہ نو چھ سیکنڈز کے وقت سے فنش لائن عبور کر کے جیت گئے۔ مردوں کی ہی ایک اور 100 میٹر ریس میں امریکہ کے سٹار ایتھلیٹ جسٹن گیٹلن نے کامیابی سمیٹی۔