ورلڈ ٹی 20 میں شکست، شاہد آفریدی نے ناکامی پر قوم سے معافی مانگ لی

Shahid Afridi

Shahid Afridi

کراچی (جیوڈیسک) کرکٹ کے میدان میں شکست کے بعد معاملہ سوشل میڈیا تک پہنچ گیا۔ ٹی 20 کپتان شاہد آفریدی نے ویڈیو پیغام میں ٹیم ناکامیوں پر قوم سے معافی مانگ لی۔

کہتے ہیں کہ بیس سال کرکٹ کھیل رہا ہوں، گرین شرٹس کے ساتھ میدان میں پوری قوم کے جذبات لے کر اترتا ہوں۔ اب بھی صرف کرکٹ دیوانوں سے ہی مخاطب ہوں جن کی امیدوں پر پورا نہیں اتر سکا۔

ٹیم گیارہ کھلاڑیوں کی نہیں پورے ملک کی ٹیم تھی۔ بوم بوم آفریدی کا یہ بھی کہنا تھا کہ کون کیا کہہ رہا ہے انہیں اس کی پرواہ نہیں۔ قوم کی توقعات پر پورا نہ اترنے پر مایوسی ضرور ہوئی۔