عالمی ادارے پاکستان کی معاشی بہتری کے معترف ہیں، اسحاق ڈار

Ishaq Dar

Ishaq Dar

کراچی (جیوڈیسک) وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ 2013 کے مقابلے میں آج کا پاکستان بہت بہتر ہے، عالمی ادارے پاکستان کی معاشی بہتری کے معترف ہیں، پاکستان میں معاشی سرگرمیوں کے لیے سہولت دے رہے ہیں۔

39 ویں ایف پی سی سی آئی ایکسپورٹ ایوارڈز کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ معیشت ، تعلیم ، توانائی اور انسداد دہشت گردی ہماری ترجیحات ہیں،کراچی سمیت ملک میں امن کیلئے وزیراعظم نواز شریف نے جرات مندانہ اقدامات کیے۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ معاشی نظم و نسق بحال کرنا سب سے مشکل کام ہے ،گزشتہ 5 ماہ میں ٹیکس وصولی کی شرح میں 16 فیصد اضافہ ہوا، موثر پالیسیوں کے باعث معاشی نظم و ضبط قائم کیا۔ انہوں نے کہا کہ کفایت شعاری کی پالیسی کا آغاز وزیر اعظم ہاؤس سے کیا گیا،انکم سپورٹ کا دائر 30 لاکھ خاندانوں تک بڑھایا جارہا ہے۔