دنیا بھر میں مسیحی برادری آج کرسمس کی خوشیاں منا رہی ہے

Christmas Celebrate

Christmas Celebrate

لاہور (جیوڈیسک) دنیا بھر میں مسیحی آج کرسمس کی خوشیاں منا رہے ہیں۔ شہر شہر کرسمس ٹریز روشن ہیں۔ بازاروں اور گرجا گھروں کو رنگ برنگے قمقموں سے سجایا گیا ہے۔

برطانیہ میں کرسمس کی رونق عروج پر ہے۔ بازاروں اور سڑکوں پر لوگوں کی بڑی تعداد جشن منا رہی ہے۔ امریکا اور یورپ میں بھی کرسمس کا تہوار جوش و خروش سے منایا جا رہا ہے۔

سانتا کلاز بچوں میں تحائف تقسیم کر رہے ہیں جبکہ گھروں میں کھانے پینے کا بھی خاص انتظام کیا گیا ہے۔

مختلف شہروں میں مسلمان کمیونٹی بھی مسیحی برادری کی خوشیوں میں شریک ہے۔