دنیا کے مختلف ممالک میں قدامت پسند مسیحی آج کرسمس منا رہے ہیں

Christmas

Christmas

ماسکو (جیوڈیسک) روس کے دار الحکومت ماسکو میں شدید سردی کے باوجود لوگوں نے مختلف گرجا گھروں میں عبادت کی اور شمعیں روشن کیں۔

قدامت پسند عیسائیوں کی بڑی تعداد روس، آرمینیا، یونان، مالدووا، رومانیہ، سائبیریا، جارجیا، قبرص، بلغاریہ، ایتھوپیا، لبنان، شام، مصر، اردن اور البانیا میں آباد ہے۔

قدامت پسند مسیحی سات جنوری کو حضرت عیسیٰ علیہ الاسلام کا یوم ولادت مناتے ہیں۔ صدر پیوٹن نے بھی ایک چرچ میں عبادت کی۔