ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں شائقین اپنی ٹیم سے اچھی امیدیں لگا لیں: یونس خان

Younus Khan

Younus Khan

ملتان (جیوڈیسک) نجی تعلیمی ادارے کی تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یونس خان کا کہنا تھا کہ سری لنکا کے خلاف سیریز میں سینئر اور جونئیرز نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

ایشز کے بعد پاک بھارت سیریز سب سے بڑی ہوتی۔ سنئیر کرکٹر نے کہا کہ ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں شائقین اپنی ٹیم سے اچھی امیدیں لگا لیں۔

سابق کپتان یونس خان نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ سے نا صرف کھلاڑیوں کو مالی فوائد حاصل ہوں گے بلکہ اچھی کرکٹ بھی ملے گی۔ چار سو رنز کی اننگز کھیلنے کی پوری کوشش کروں گا۔