ورلڈ ٹی 20 ورلڈ کپ کے آدھے میچ صرف دو میدانوں میں ہونگے

Ground

Ground

ممبئی (جیوڈیسک) بھارتی میڈیا کے مطابق بی سی سی آئی نے ٹی 20 ورلڈ کپ 2016ء کے میچز میں بندر بانٹ کی اور ایونٹ کے 35 میچز میں سے سترہ میچوں کی میزبانی بی سی سی آئی کے صدر ششانک منوہر اور سیکرٹری انوراگ ٹھاکر کے شہروں کو دیدی گئی ہے۔

ممبئی، کلکتہ، بنگلور، چندی گڑھ اور دہلی صرف 18 میچوں کی میزبانی کریں گے۔ ششناک منوہر کا تعلق ناگپور سے ہے جہاں 9 میچز ہونگے۔

انوراگ ٹھاکر کا تعلق دھرم شالا سے ہے جہاں 8 میچز کھیلے جائیں گے۔ دھرم شالا میں ہی پاکستان اور بھارت کا میچ رکھا گیا ہے جبکہ گراؤنڈ میں صرف 23 ہزار افراد کی گنجائش ہے۔ اس کے مقابلے میں بھارت میں 30 ہزار اور 55 ہزار افراد کی گنجائش والے گراؤنڈ بھی موجود ہیں۔