ورلڈ ٹی 20 اور ایشیا کپ کیلئے قومی ٹیم کا اعلان آج متوقع

PCB

PCB

لاہور (جیوڈیسک) ایشیا کپ اور ورلڈ ٹی 20 کیلئے ٹیموں کا اعلان کرنے کی ڈیڈ لائن 8 فروری تھی۔ سلیکٹرز بروقت ٹیم کا انتخاب کرنے میں ناکام رہے۔ خوش قسمتی سے پی سی بی کو ٹیم کے اعلان کیلئے دو روز کی مزید مہلت مل گئی ہے۔

پاکستان سپر لیگ میں آج کوئی میچ شیڈول نہیں۔ اس لئے امکان ہے کہ آج ہی دونوں میگا ایونٹس کیلئے قومی ٹیم کا اعلان کر دیا جائیگا۔

ذرائع کے مطابق عمر گل، صہیب مقصود اور محمد رضوان ڈراپ ہو سکتے ہیں جبکہ عمر اکمل اور پی ایس ایل میں ہزاروں شائقین کا دل جیتنے والے محمد نواز کو اسکواڈ کا حصہ بنائے جانے کا امکان ہے۔