دنیا میں بدترین زلزلہ آنے کا خطرہ، ماہرین نے خبردار کر دیا

Earthquake

Earthquake

امریکا (جیوڈیسک) زلزلہ پیما ماہرین نے ایک ایسے تباہ کن زلزلے کی پیش گوئی کی ہے جو دنیا میں کہیں بھی اور کسی بھی وقت آ سکتا ہے۔

ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اس زلزلے کا خطرہ ہر وقت منڈلا رہا ہے جو کئی لاکھ انسانوں کی جان لے سکتا ہے۔ زلزلہ پیما ماہرین نے اس سے قبل دعویٰ کیا تھا کہ شمالی امریکا کی ویسٹ کوسٹ تباہ کن زلزلے کی زد میں ہے جو پورے امریکا کو دہلا سکتا ہے۔

رواں سال کی شروعات سے لے کر اب تک اس ریجن میں ایک ہزار سے زائد زلزلے محسوس کئے جا چکے ہیں۔ گزشتہ دنوں لاس اینجلس کوسٹ میں چار اعشاریہ سات ریکٹر سکیل کا زلزلہ آیا تھا۔