عالمی مبلغ اسلام اور عظیم روحانی درگاہ نیریاں شریف کے سجادہ نشین پیر علاؤ الدین صدیقی انتقال فرما گئے

Peer Alauddin Siddiqui

Peer Alauddin Siddiqui

گجرات : عالمی مبلغ اسلام اور عظیم روحانی درگاہ نیریاں شریف کے سجادہ نشین پیر علاؤ الدین صدیقی انتقال فرما گئے۔ انا للہ وانا الیہ راجعون! مرحوم معروف اسلامی چینل ”نور ٹی وی” اور محی الدین میڈیکل کالج کے بانی اور محی الدین اسلامک یونورسٹی کے چانسلر تھے۔

پیشوائے اہلسنت حضرت پیر محمد افضل قادری اور پیر عثمان افضل قادری نے مرحوم کی وفات کو امت مسلمہ کیلئے بہت بڑا نقصان قرار دیا ہے اور لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ مرحوم کی بے مثال خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

اللہ کریم تمام اہل خانہ، احباب اور عقید تمندوں کو صبر جمیل مرحمت فرمائیں۔ یاد رہے کہ مرحوم کافی دنوں سے علیل تھے اور یو کے میں زیر علاج تھے۔ مرحوم کا پہلا نماز جنازہ یوکے جبکہ وطن واپسی پر دوسرا نماز جنازہ دربار عالیہ نیریاں شریف میں ادا کیا جائے گا۔

الیاس زکی، سیکرٹری شعبہ نشر وواشاعت نیک آباد شریف